ETV Bharat / international

پاکستان میں فائرنگ، دو افراد ہلاک - گروپ یا فرد

راولپنڈی کے نواح میں تین نامعلوم مسلح افراد نے سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پاکستان میں فائرنگ، دو افراد ہلاک اور تین زخمی

author img

By

Published : Sep 9, 2020, 7:42 AM IST

Updated : Sep 9, 2020, 10:05 AM IST

پاکستان کے مشرقی صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد کے شہر راولپنڈی کے نواح میں تین نامعلوم مسلح افراد نے سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری حملے کے مقام پر پہنچ گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں تینوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کسی گروپ یا فرد نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ پولیس نے فرار ہونے والے حملہ آوروں کا پتہ لگانے کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کیا۔

Last Updated : Sep 9, 2020, 10:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.