عمان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا کے 1211 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ کل متاثرین کی تعداد 65 ہزار سے زیادہ ہوکر 65504 ہوگئی ہے۔
عمان کی وزارت صحت نے سنیچر کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ کورونا متاثرین کے نئے معاملوں میں 1078 عمان کے شہری ہیں۔
اس دوران کورونا کے 1322 مریضوں کو مکمل طور پر ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ عمان میں اب تک 42772 لوگ اس انفیکشن سے نجات پاچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عمان میں کورونا سے 10 اور لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 308 ہوگئی ہے۔