ETV Bharat / international

ملیشیا میں کورونا کے 12،424 نئے کیسز - corona positive cases reported in Malaysia

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید 208 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔

12,424 new corona positive cases reported in Malaysia

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 1:12 PM IST

Updated : Sep 30, 2021, 2:55 PM IST

ملیشیا میں بدھ کی رات تک عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 12،434 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 22،32،960 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔

وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز میں سے بیرون ملک سے آئے آٹھ افراد میں اس کی علامات پائی گئی ہیں اور 12،426 مقامی لوگوں کے ساتھ رابطے میں آنے سے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے بھارتی نوجوان کی ملیشیا میں موت

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس سے مزید 208 مریضوں کی موت ہو گئی ہے، جس سے اموات کی تعداد بڑھ کر 26،143 ہوگئی۔ اسی عرصے میں تقریباً 17 ہزار لوگوں نے اس وبا کو شکست دی ہے اور اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20،37،099 ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ ملک میں اب بھی 1،69،718 کورونا کے ایکٹیو کیسز ہیں جن میں سے 978 آئی سی یو میں ہیں اور 565 مریضوں کو سانس لینے میں دشواری کی صورت میں آکسیجن دے کر مدد کی جا رہی ہے۔

(یو این آئی)

Last Updated : Sep 30, 2021, 2:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.