خبررساں ایجنسی طلوع نیوز نے اطلاع دی ہے کہ عسکریت پسندوں نے گزشتہ روز صوبہ بدخشان کے جورم علاقے میں ایک سکیورٹی چوکی پر حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک کمانڈر سمیت 12 پولس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔
طالبان نے ابھی تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ افغان حکومت گزشتہ کئی برسوں سے طالبان عسکریت پسندوں کے حملوں کا سامنا کر رہی ہے۔ جنگجوؤں نے اس سے قبل دیہی علاقوں میں قبضہ کرکے ملک کے بڑے شہروں پر حملہ کیا تھا۔
دریں اثناء، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین افغان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ مذاکرات کامیاب ہونے پر ملک میں تقریبا دو دہائیوں کے پُرتشدد تنازعہ کے سیاسی تصفیہ کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔