ETV Bharat / international

چین میں شدید بارش سے 12 ہلاک، متعدد لاپتہ

یہائی اور گوئیانگ میں موسلا دھار بارش سے 9،880 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

China
China
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 2:32 PM IST

چین میں صوبہ سیچوان کے میانینگ کاؤنٹی میں مسلادھار بارش سے کم از کم 12 افراد کی موت ہوئی گئی جبکہ 10 دیگر افراد لا پتہ ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے پیر کو یہ اطلاع فراہم کی ۔

صوبائی حکومت کے مطابق جمعہ سے سنیچر تک مسلا دھار بارش کی وجہ سے ییہائی ٹاؤن شپ میں سیلاب آگیا۔ یہاں 10 افراد کی سیلاب کی زد میں آنے سے موت ہو گی ہے۔

گویانگ سب ضلع میں دو لوگوں کی موت ہوئی ہے اور تین دیگر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ شاہراہ کے تباہ ہو جانے سے دو گاڑیاں ندی میں ڈوب گئیں۔

یہائی اور گوئیانگ میں موسلا دھار بارش سے 9،880 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بارش سے مقامی سڑکوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور مکانات اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مجموعی طور پر 7،705 افراد کو محفوظ نکالا گیا ہے۔

راحت اور بچاؤ کے کام جاری ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.