جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وائرس كووڈ -19کے 22 کیسز درج کئے گئے جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 10،635 ہو گئی ہے اور اب تک 230 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ملک میں مسلسل پانچویں دن روزانہ اوسطا30 سے کم نئے کیسز درج کئے گئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 230 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو مجموعی کیسز کا 2.16 فیصد ہے۔
وزارت صحت کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (كے سی ڈی سی ) نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 72 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد قرنطینہ سے آزاد کر دیا گیا ہے جس کے ساتھ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 7،829 ہو گئی ہے۔
اس دوران 14 نئے کیسز دوسرے ممالک سے آئے ہیں ۔ كےسی ڈی سی دن میں ایک بار صبح 10 بجے اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کرتا ہے ۔ سؤل اور اس قریبی صوبہ گیئو نگی میں متاثرین کی تعداد بالترتیب 621 اور 650 ہو گئی ہے ۔ تقریبا 25 لاکھ کی آبادی والا ڈائے گو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔
ملک میں تین جنوری سے اب تک 546،000 سے زیادہ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 521،642 کی رپورٹ منفی آئی ہے اور 14،186 جانچ کی جا رہی ہے ۔