ETV Bharat / international

طالبان کے حملے میں دس افغان فوجی ہلاک

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 2:23 PM IST

صوبائی کونسل کے رکن خلیل قاری زادہ نے بتایا کہ 'اتوار کی رات صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان کے حملے میں کم از کم دس سکیورٹی فورس کے اراکین ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں'۔

10 Afghan security force personnel killed in Taliban attack in Kunduz
طالبان کے حملے میں دس افغان فوجی ہلاک

افغانستان کے شہر قندوز میں طالبان کے حملے میں 10 افغان سکیورٹی فورس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

صوبائی کونسل کے رکن نے پیر کے روز بتایا کہ اتوار کی رات قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان کے حملے میں ایک پولیس کمانڈر سمیت کم از کم دس سکیورٹی فورس کے ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس واقعے میں مزید چھ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

طلوع نیوز کے حوالے سے صوبائی کونسل کے رکن خلیل قاری زادہ نے بتایا کہ 'اتوار کی رات صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان کے حملے میں کم از کم دس سکیورٹی فورس کے اراکین ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں'۔

اس سے قبل پیر کے روز افغان وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ اتوار کے روز صوبہ قندھار کے ضلع زہری، ارغنداب، پنجوی اور شاہ ولی کوٹ میں سکیورٹی چوکیوں پر حملوں میں کم از کم 65 طالبان ہلاک ہوگئے۔

تاہم ان حملوں کے بارے میں طالبان نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.