کووڈ-19 کی لہر کے درمیان، چین کی شہر ووہان میں سائنسدانوں نے ایک اور قسم کے کورونا وائرس نیوکو 'NeoCov' سے عالمی برادری کو خبردار Wuhan Scientists Warn of NeoCov کیا ہے، جس وائرس میں منتقلی اور اموات کی شرح کافی زیادہ ہے اور اب تک انسانوں کی تیار کردہ کسی ویکسین کے ذریعے اس کا علاج نہیں کیا جا سکتا۔
ووہان یونیورسٹی اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف بائیو فزکس کے سائنسدانوں کے مطابق جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والے نئے کورونا وائرس NeoCov کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وائرس بہت زیادہ متعدی ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ وائرس زیادہ مہلک بھی ہے اور اس سے متاثر ہونے والے تین مریضوں میں سے ایک مریض کی موت ہو سکتی ہے۔
محققین کی تحقیق کے مطابق، نیوکو NeoCov وائرس کوئی نیا وائرس نہیں ہے کیونکہ اس کا تعلق میڈل ایسٹ ریسپریٹری سنڈروم MERS-CoV سے ہے، جس کی وبا 2012 اور 2015 میں دیکھی گئی تھی۔
سائنسدانوں کے مطابق نیا کورونا وائرس NeoCov سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں دریافت کیا گیا جہاں یہ چمگادڑوں میں پایا گیا تھا۔ اب تک یہ وائرس صرف جانوروں میں دیکھا گیا ہے۔ اس وائرس نے اب تک انسانوں کو متاثر نہیں کیا ہے۔
BioRxiv ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ نیا وائرس انسانوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: WHO Chief Warns on Covid 19 Pandemic: 'ویکسین کی عدم مساوات ختم کرکے ہی ہم کورونا وائرس کو ختم کرسکتے ہیں'
ووہان یونیورسٹی اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین کے مطابق اس نئے کورونا وائرس کے لیے انسانی خلیات کو متاثر کرنے کے لیے صرف ایک میوٹیشن کی ضرورت ہے۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ نئے وائرس NeoCoV میں موجودہ SARS-CoV-2 کورونا وائرس اور MERS-CoV کی خصوصیات ہیں، جو اسے انتہائی متعدی بنا دیتی ہیں۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ NeoCoV وائرس مرس کی طرح بہت سے مریضوں کی موت کا سبب بن سکتا ہے اور یہ تعداد ہر 3 مریضوں میں 1 ہو سکتی ہے۔
اس تحقیق نے ماہرین کے درمیان خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ تحقیقی کے جواب میں، ویکٹر روسی اسٹیٹ ریسرچ سینٹر آف وائرولوجی اور بائیو ٹیکنالوجی نے جمعرات کو ایک بیان جاری کیا۔
جس میں کہا گیا کہ "ویکٹر ریسرچ سینٹر کے ماہرین اس ڈیٹا سے واقف ہیں جو چینی محققین نے NeoCov کورونا وائرس کے حوالے سے حاصل کیے ہیں۔ اس وقت، یہ کسی نئے کورونا وائرس کے ابھرنے کے بارے میں نہیں ہے جو انسانوں میں خطرناک طور سے پھیل سکتا ہے،۔
لیکن اس کا پھیلاو پریشان کن ضرور ہے کیونکہ موجودہ COVID-19 وبائی بیماری جو 2019 میں سامنے آئی تھی وہ بھی چمگادڑوں سے وابستہ تھی۔ اگرچہ ابھی تک اس بات کا کوئی قطعی ثبوت نہیں ہے کہ کورونا وائرس کیسے ابھرا، تاہم متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی ابتدا چمگادڑوں سے ہوئی اور انسانوں میں منتقل ہوئی۔ دوسری تھیوری کا دعویٰ ہے کہ یہ وائرس لیبارٹری کے تجربے کا نتیجہ تھا۔
تاہم، لیب تھیوری کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے گزشتہ سال کورونا وائرس سے متعلق اپنی رپورٹ میں مسترد کر دیا تھا۔