جنیوا/ بیجنگ/ نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب تک اس کی زد میں 1.22 کروڑ سے زائد افراد آچکے ہیں اور 5.54 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کووڈ 19 سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے معاملہ میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 12232745 ہوگئی ہے جبکہ 5،54304 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
دنیا میں خود کو سپر پاور سمجھنے والے امریکہ میں اب تک 3114846 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور1،33،241 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 17،55،779 افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 69،184 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26،506 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 7،93802 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی زد میں آنے سے 475 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 21604 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 2،76685 فعال کیسز موجود ہیں اور اب تک 4،95،513 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔