ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13.74 کروڑ سے متجاوز - اردو نیوز

دنیا میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک 13.74 کروڑ سے زیادہ افراد وائرس کے انفیکشن سے متاثر ہوچکے ہیں اور 29.59 لاکھ افراد کی موت ہو چکی ہے۔

world wide coronavirus cases update today
دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13.74 کروڑ سے متجاوز
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 2:18 PM IST

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 137456881 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 2959641 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر بدستوربڑھتا ہی جا رہا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 63 ہزار 446 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ دنیا میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا انفیکشن والے تین ممالک میں بھارت نے برازیل کو پیچھے چھوڑ کر دوسرا نمبر پرآگیا ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 13873825 پہنچ گئی ہے۔ اس وبا کے باعث 172085 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

برازیل متاثرہ افراد کے معاملے میں اب تیسرے نمبر پرآگیا ہے۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات ایک بار پھر تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اس سے 13599994 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک 358425 افراد اس کے انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

انفیکشن کے معاملے میں فرانس چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں کورونا وائرس سے اب تک 51.67 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 99639 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے بعد روس میں تقریباً 46.05 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 101882 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی مجموعی تعداد 43.90 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 127369 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا سے اموات کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ اب تک ترکی میں 39.62 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 34455 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اٹلی میں متاثرین کی تعداد 37.93 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 115088 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اموات کے معاملے میں اٹلی چھٹے نمبر پر ہے۔ اسپین میں اب تک 33.76 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 76625 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30.54 لاکھ ہوگئی ہے اور 79137 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولینڈ میں تقریباً 25.99 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 59126 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 25.69 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 66482 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ارجنٹینا میں 25.79 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 58174 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

میکسیکو میں تقریباً 22.86 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور کورونا سے اموات کی صورت میں میکسیکو تیسرے مقام پر ہے جہاں اب تک وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 210282 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے 21.18 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 65055 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 19.39 لاکھ ہوگئی ہے اور 39944 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 15.59 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 53423 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ملک میں کورونا انفیکشن کے 1.84 لاکھ نئے معاملے

ہالینڈ میں کورونا انفیکشن سے اب تک 13.87 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوچکے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 17018 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 734423 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 15754 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ایک اور ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں اب تک 697985 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے 9891 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی تباہی مچا رہا ہے۔ کورونا کے نئے کیسز کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بھی بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.