ETV Bharat / international

امریکہ: کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز والی پہلی بچی کی پیدائش

یہ اس نوعیت کا پہلا معاملہ ہے۔ حمل کے دوران بچی کی ماں کو کووڈ 19 کا پہلا ٹیکہ لگایا گیا تھا۔

author img

By

Published : Mar 19, 2021, 12:42 PM IST

coronavirus
coronavirus

امریکہ میں ماہر امراض اطفال نے ایک انوکھی بچی کی پیدائش کا دعویٰ کیا ہے جس کے جسم میں کورونا وائرس کے اینٹی باڈیز پہلے سے موجود ہے۔

یہ اس نوعیت کا پہلا معاملہ ہے۔ حمل کے دوران بچی کی ماں کو کووڈ 19 کا پہلا ٹیکہ لگایا گیا تھا۔

صحت سائنس کے متعلق شائع ہونے والی ای پرنٹ میگزین 'میڈ آرچائیو' پر شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق حمل کے 36 ویں ہفتے میں بچی کی ماں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے تھے۔

تین ہفتوں بعد اس خاتون نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا اور پیدائش کے فوراً بعد ہی اس کے خون کے نمونے لئے گئے، جس سے یہ انکشاف ہوا کہ بچی کے خون میں اینٹی باڈیز موجود ہے۔

تاہم اس مطالعہ کا ابھی جائزہ نہیں لیا گیا ہے۔

امریکہ میں فلوریڈا کے اٹلانٹک یونیورسٹی کے پال گیلبرٹ اور چاڈ روڈنک نے بتایا کہ نوزائیدہ میں پائے جانے والے اینٹی باڈیز کا یہ پہلا پہلا معاملہ ہے۔

ماں اپنی بچی کو مسلسل دودھ پلا رہی ہے اور طے شدہ اصول کے مطابق ویکسین کی دوسری خوراک 28 دن کے بعد دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.