ETV Bharat / international

ڈبلیو ایچ او نے امریکہ سے فنڈ روکنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی گذارش کی - funding

ٹیڈروس ادہانوم نے امریکہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایتھوپیا کی تعمیر و ترقی اور صحت کے نظام کو بہتر بنانے میں امریکہ کا تعاون قابل تعریف ہے۔ وہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ہونے کے طور پر اس بات کے چشم دید گواہ ہیں۔

df
dfs
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 10:14 AM IST

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اَدہانوم نے امریکہ سے گذارش کی ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت کو فنڈ نہ دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ اور امید ہے کہ امریکہ ایک بار پھر ڈبلیو ایچ او کو تعاون کرے گا اور لوگوں کی زندگیاں بچانا جاری رکھے گا۔

ڈبلیو ایچ اور کے ڈائریکٹر جنرل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ 'امریکہ ہمیشہ سے ڈبلیو ایچ اور کی حمایت کرتا رہا ہے اور ہم اس کی قدر کرتے ہیں'۔

انہوں نے امریکہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایتھوپیا کی تعمیر و ترقی اور صحت کے نظام کو بہتر بنانے میں امریکہ کا تعاون قابل تعریف ہے۔

محترم ٹیڈروس نے کہا کہ وہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ہونے کے طور پر اس بات کے چشم دید گواہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ' میں امید کرتا ہوں کہ امریکہ یقین کرتا ہے کہ یہ ایک اہم سرمایہ کاری ہے نہ محض کسی کی مدد کرنا۔ اس لیے مجھے امید ہے کہ فنڈ کو روکنے سے متعلق امریکہ نظر ثانی کرے گا'۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکہ نے عالمی ادارہ صحت کو فنڈ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ امریکہ ہر برس 400 سے 500 ملین امریکی ڈالر کا تعاون دیتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.