ETV Bharat / international

کورونا وائرس ہوا کے ذریعے پھیل سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او - ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن

ایسی رپورٹ پہلی بار اپریل میں شائع ہوئی تھی، لیکن ڈبلیو ایچ او نے اب تک اس نظریے کو قبول کرنے سے گریز کیا تھا۔

WHO acknowledges 'evidence emerging' of airborne spread of COVID-19
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 1:21 PM IST

Updated : Jul 8, 2020, 2:14 PM IST

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پہلی بار ہوا کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلنے کے امکان کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی ایک ترمیم شدہ سائنسی سمری جاری کرے گا۔

جب منگل کے روز باقاعدہ پریس کانفرنس میں نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی کسی خبر کے بارے میں پوچھا گیا تو، ڈبلیو ایچ او کے ماہر بینیڈیٹا الیگرانجی نے کہا، 'ہم قبول کرتے ہیں کہ کورونا وائرس اور وبائی امراض سے وابستہ دیگر شعبوں کی طرح، اس سلسلے میں بھی نئے شواہد سامنے آرہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں ان شواہد ہر کھلے ذہن سے غور کرنا چاہئے اور وائرس کے انفیکشن کے طور طریقوں کے ضمن میں درکار احتیاطی تدابیر کے معاملے میں اس کے اثرات کو سمجھنا چاہئے۔'

WHO acknowledges 'evidence emerging' of airborne spread of COVID-19
علامتی تصویر

نیویارک ٹائمز نے 239 سائنسدانوں کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 کا وائرس ہوا کے ذریعے پھیل رہا ہے۔ ایسی رپورٹ پہلی بار اپریل میں شائع ہوئی تھی، لیکن ڈبلیو ایچ او نے اب تک اس نظریہ کو قبول کرنے سے گریز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے سات لاکھ کے قریب

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن میں کووڈ 19 کی ماہر ڈاکٹر ماریہ وان کیرخوف نے کہا 'ہم ہوا کے راستے اور منہ اور ناک سے نکلنے والے بے حد چھوٹی پانی کی بوندوں سے وائرس کے پھیلنے کے امکان کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ہم موجودہ شواہد کی بنیاد پر سائنسی سمری تیار کررہے ہیں۔ ہم کئی ہفتوں سے اس پر کام کر رہے ہیں۔'

Last Updated : Jul 8, 2020, 2:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.