حالیہ تبدیلیوں کے بعد امریکہ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے درمیان شہری ہوائی پروازوں کی اجازت دینے کے یواے ای کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین اپنی سرزمین پر پرواز کرنے کی اجازت دینے کے متحدہ عرب امارات کے فیصلے کا امریکہ خیرمقدم کرتا ہے'۔
کونسل نے ٹوئٹ کیا ہے کہ 'معاہدے پر عمل درآمد کے بارے میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ویژن کا یہ ایک اور اہم قدم ہے'۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے گذشتہ ماہ ایک تاریخی معاہدہ کیا ہے۔ جس کے تحت دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات قائم ہوگئے۔
متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والا خلیج فارس میں پہلا ملک بن گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ باضابطہ معاہدہ کرنے والا مصر اور اردن کے بعد تیسرا عرب ملک ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بحرین اور عمان سمیت دیگر خلیجی ممالک مستقبل قریب میں بھی اسرائیل کے ساتھ ایسا ہی معاہدہ کر سکتے ہیں۔