امریکہ میں لاس اینجلس کاؤنٹی کی ایک اعلیٰ عدالت نے پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو ان کے والد جیمز اسپیئرز کے تحفظ (کنزرویٹر شپ) سے آزاد کردیا ہے۔
این بی سی نیوز نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ کی جج برینڈا پینی نے جمعہ کو ایک سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے برٹنی اسپیئرز پر ان کے والد جیمز اسپیئرز کا 13 سالہ تحفظ ختم کردیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب برٹنی اسپیئرز اپنے پیشہ ورانہ، سماجی اور مالیاتی فیصلے خود کرسکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:
- جرمنی میں کووڈ ٹیسٹ مفت میں کیا جا رہا ہے
- بحرین نے ہنگامی حالات میں کوویکسین کے استعمال کو منظوری دی
- متعدد سیاسی پارٹیوں کا کنگنا رناؤت سے پدم شری واپس لینے کا مطالبہ
خیال رہے 2008 میں جیمز اسپیئرز کو برٹنی اسپیئرز کی جائیداد کا عارضی سرپرست نامزد کیا گیا تھا۔ برٹنی اسپیئرز نے رواں سال جون میں عدالت سے رجوع کرتے ہوئے اپنے والد کا تحفظ ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔
یو این آئی/ اسپوتنک