امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایچ بی او ٹیلی ویزن کو دیے انٹرویو میں کہا کہ ہم بہت جلد ہی وہاں فوجیوں کی تعداد کم کرتے ہوئے یہ تعداد آٹھ ہزار کریں گے اور پھر اس میں چار ہزار کی مزید کی جائے گی۔ ابھی ہم اس پر تفصیلی بات چیت کر رہے ہیں۔ ہمارے فوجی وہاں 19 برسوں سے تعینات ہیں اب انہیں وہاں سے نکالنے کی تیاریاں ہیں۔
فوجیوں کو ہٹانے کا عمل اور افغانستان میں موجود رہنے والے فوجیوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تین نومبر تک تقریباً چار سے پانچ ہزار فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے۔
پوتن روس کے 58 فیصد افراد کی پسند ہیں
امریکی صدر کا یہ انٹرویو 28 جولائی کو ریکارڈ کیا گیا تھا لیکن اس کا ٹیلی ویزن پر ٹیلی کاسٹ جمعرات کو ہوا تھا۔ امریکہ اس برس افغانستان سے پہلے ہی تین ہزار فوجیوں کو ہٹا چکا ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جوناتھن ہافمین کے مطابق افغانستان میں اس وقت تقریباً 8 ہزار 600 امریکی فوجی موجود ہیں۔