ETV Bharat / international

میانمار کے فوجی حکام پر امریکہ کی پابندی عائد - ایک ارب ڈالر کے سرکاری فنڈ

امریکہ نے میانمار میں گزشتہ ہفتے تختہ پلٹ کر جمہوری طور سے منتخب حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے والے فوجی حکام پر پابندی عائد کردی ہے۔

us to impose sanctions on myanmar military officials over coup
میانمار کے فوجی حکام پر امریکہ کی پابندی عائد
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 2:25 PM IST

امریکی صدر جو بائیڈن نے میانمار کے فوجی حکام پر پابندی کے ایک ایگزیکٹو آرڈر کو منظوری دی۔ ان پابندیوں کے تحت میانمار کے فوجی رہنماؤں، ان کے افراد خاندان اور ان سے وابستہ تمام کاروبار کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ میں رکھے گئے میانمار کے ایک ارب ڈالر کے سرکاری فنڈ تک ان کی رسائی کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ان کی انتظامیہ اس ہفتے پابندیوں کے دائرے میں آنے والے افراد کی نشاندہی کرے گی۔ جبکہ میانمار کے چند فوجی لیڈران روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی وجہ سے پہلے ہی بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔

واضح ر ہے کہ میانمار میں تختہ پلٹ کے خلاف مظاہرے کے دوران ایک خاتون کے سر میں گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوئی جس کے بعد امریکہ نے یہ پابندیاں عائد کی ہیں۔

منگل کے روز اس خاتون کو اس وقت گولی لگی تھی، جب پولیس کے جوان مظاہرین کو واٹر کینن اور ربڑ کی گولیاں چلائی اور فائرنگ کرکے منتشر کرنے کی کوشش رہے تھے۔

میانمار فوج کی طرف سے ایک مقام پر پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی اور رات کے وقت کرفیو نافذ ہونے کے باوجود ہزاروں افراد گزشتہ ہفتے کے تختہ پلٹ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

اس دوران متعدد افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کیونکہ پولیس نے طاقت کے استعمال میں اضافہ کیا ہے اور جھڑپیں ہورہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.