ETV Bharat / international

امریکہ کا اندرونی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بڑا فیصلہ - big decision to deal with internal terrorism

امریکی صدر نے کہا کہ داخلی دہشت گردی کا خاتمہ قومی حکمت عملی کی اولین ترجیح ہے، ہر سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں اطلاعات کا تبادلہ ہوگا، نسلی، علاقائی اور مذہبی منافرت کے خاتمے کیلئے اقدامات تجویز کیے جائیں گے، چھ جنوری جیسے واقعات سلامتی، جمہوریت اور اتحاد کیلئے خطرناک ہے۔

US
US
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 6:53 PM IST

امریکہ میں پیش آنے والے فائرنگ، حملے اور دیگر اندورنی واقعات کے پیش نظر امریکی صدر بائیڈن نے داخلی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قومی منصوبہ پیش کردیا ہے۔

مغربی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ داخلی دہشت گردی نفرت، تعصب اور انتہا پسند نظریات کے باعث پھیلتی ہے، داخلی دہشت گردی کی وجوہات پر توجہ دیکر انہیں درست کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ داخلی دہشت گردی کا خاتمہ قومی حکمت عملی کی اولین ترجیح ہے، ہر سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں اطلاعات کا تبادلہ ہوگا، نسلی، علاقائی اور مذہبی منافرت کے خاتمے کیلئے اقدامات تجویز کیے جائیں گے، چھ جنوری جیسے واقعات سلامتی، جمہوریت اور اتحاد کیلئے خطرناک ہے۔

واضح رہے کہ نئے امریکی صدر پہلے ہی خفیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو داخلی دہشت گردی کے امکانات کی تفتیش کرنے کا حکم دے چکے ہیں، امریکی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملے کے تناظر میں اس تفتیش کا حکم دیا گیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے پریس بریفنگ میں بتایا تھ کہ داخلی دہشت گردی کے امکانات کے حوالے سے شروع کی جانے والی تفتیش کی سربراہی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس کررہے ہیں۔

ساکی نے یہ بھی بتایا کہ تفتیش میں دیگر اداروں میں ایف بی آئی اور داخلی سلامتی کا محکمے بھی شامل کیے گئے تھے، یہ تمام ادارے تفتیشی عمل میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے معاملات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.