امریکی بحریہ کے مطابق ایٹمی طاقت سے چلنے والی آبدوز نے انڈو پیسیفک کے علاقے سمندری سرحدوں سے گزرتے ہوئے کسی نامعلوم شے سے ٹکرایا جس سے عملے کے کچھ ارکان زخمی ہوئے۔ بحریہ کا کہنا ہے کہ جوہری طاقت سے چلنے والے آبدوز یو ایس ایس (ایس ایس این 22) کے عملے کے کچھ ارکان کو حادثہ میں معمولی چوٹیں آئیں۔ بحریہ نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ یو ایس ایس کنیکٹیکٹ میں سوار کسی بھی ملاح کو جان لیوا چوٹیں نہیں آئیں،۔ یہ واقعہ ہفتہ کو پیش آیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آبدوز محفوظ اور مستحکم حالت میں ہے۔ یو ایس ایس کنیکٹیکٹ کا نیوکلیئر پروپلشن پلانٹ اور خالی جگہیں متاثر نہیں ہوئیں اور مکمل طور پر کام کر رہی ہیں۔ باقی آبدوز کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ امریکی بحریہ نے مدد کی درخواست نہیں کی ہے۔
امریکی بحریہ نے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ جہاز کس چیز سے ٹکرایا اور واقعہ کا مقام یا زخمی ہونے والے ملاحوں کی تعداد کتنی ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی جبکہ یہ واقعہ ایسے حالات میں پیش آیا ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان اس خطّے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔