امریکی سینیٹ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کو امریکی اسلحے کی فروخت کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے لیے قومی ایمرجنسی کا سہارا لیتے ہوئے اسلحے کی فروخت جلد مکمل کرنے کا حوالہ دیا تھا۔
امریکی سینیٹ نے اس فیصلے کے پیچھے یمن میں انسانی بحران اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حوالہ دیا ہے۔
کئی ریپبکین رہنماؤں نے سینیٹ کے اس فیصلے کا استقبال کیا ہے۔