ETV Bharat / international

' چین ایغور مسلمانوں کی نسل کشی بند کرے' - ایغور مسلمانوں کی نس بند

جرمنی کے ماہر تعلیم ایڈین جینز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی ایغور مسلمانوں کو بچے پیدا کرنے سے روک رہی ہے اور ان کے قتل عام کے لئے پالیسی بنا رہی ہے۔

چین ایغور مسلمانوں کی نس بندی کرنا بند کرے

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 11:30 AM IST

امریکہ نے چین سے ایغور مسلمانوں کی نس بندی کرنے والی مہم کو روکنے کے لئے کہا ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے جرمنی کے ماہر تعلیم ایڈرین جینز کی نئی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے منگل کے روز ایک بیان جاری کرکے کہا 'چین سے دنیا کو پریشان کرنے والی کچھ ایسی رپورٹیں سامنے آرہی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی شن جھیانگ صوبے میں خاندانی منصوبہ بندی کے نام پر بے جا طاقت کا استعمال کرکے ایغور مسلمانوں اور دیگر اقلیتی برادریوں کے لوگوں کی نس بندی کررہی ہے۔ اس کے علاوہ اقلیتی خواتین کو اسقاط حمل کرانے کے لئے مجبور کیا جارہا ہے۔ جو کہ انتہائی پریشان کن ہے۔'

پومپیو نے کہا 'ہم چینی کمیونسٹ پارٹی سے فوری طور پر ان مہمات کو بند کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ساتھ ہی دنیا کے سبھی ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کے ساتھ مل کر اس غیر انسانی کارروائی کو روکنے کا مطالبہ کریں۔'

دراصل، جرمنی کے ماہر تعلیم ایڈین جینز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی ایغور مسلمانوں کو بچے پیدا کرنے سے روک رہی ہے اور ان کے قتل عام کے لئے پالیسی بنا رہی ہے۔

واضح رہے کہ چین نے دہشت گردی اور مذہبی شدت پسندوں کے خلاف لڑائی کے نام پر ایغور مسلمانوں کو شن جھیانگ علاقے میں کیمپوں میں رکھا ہوا ہے۔ اس سلسلے ممیں دنیا بھر میں چین پر تنقید کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.