ETV Bharat / international

سیکریٹ سروس: امریکی صدر کی محافظ

author img

By

Published : Feb 22, 2020, 3:23 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:37 AM IST

امریکی صدر کو دنیا کا سب سے بڑا طاقتور شخص مانا جاتا ہے اور ان کو انتہائی سخت سیکوریٹی فراہم کی جاتی ہے۔

US Secret Service: Shielding the President
سیکریٹ سرویس: امریکی صدر کی محافظ

امریکی صدر کی حفاظت کی ذمہ داری 1965 میں قائم کی گئی یونائٹیڈ اسٹیٹس سیکریٹ سروس نامی سرکاری ادارے پر عائد ہوتی ہے اور یہ ایجنسی چوبیں گھنٹہ صدر کی حفاظت میں مصروف رہتی ہے۔

سیکریٹ سرویس: امریکی صدر کی محافظ

سیکٹریٹ سروس ایجنسی تین ہزار دو سو خصوصی ایجنٹس اور ایک ہزار تین سو یونیفارم عہدیداروں پر مشتمل ہے جو وائٹ ہاوز کے علاوہ امریکہ کے اعلیٰ رہنما اور بیرون ممالک کے سفارتخانوں کی حفاظت میں متعین رہتے ہیں۔

سکریٹ سرویس کا ایک محکمہ صدارتی حفاظتی ڈویژن کہلاتا ہے جو صرف صدر اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت پر مامور ہوتا ہے۔

امریکی صدر کے کسی بھی دورہ سے قبل، مختلف سیکوریٹی محکموں کے متعدد ایجنٹس طئے شدہ مقامات پر کئی ماہ قبل پہنچ جاتے ہیں اور وہاں سیکوریٹی کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہیں جن میں روٹ کا نقشہ، دورہ کا مقام وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔

امریکی صدر کے سفر شروع ہوتے ہی متعلقہ ایجنٹس اپنی اپنی ذمہ داریوں میں لگ جاتے ہیں جسے پہلے ہی مرتب کیا جاتا ہے۔ صدر کے سفر کے دوران اندرونی حفاظتی دستہ تقریباً 10 میل کا احاطہ کرتا ہے جس میں کئی فضائی پابندیاں بھی سختی سے نافذ رہتی ہیں جبکہ بیرونی حلقہ کی سیکوریٹی 30 میل پر محیط ہوتی ہے۔

صدر کے قافلہ میں 20 موٹر گاڑیاں شامل ہوتی ہیں، جس پر سوار ایجنٹس حفاظتی دستہ کا بھی کام کرتے ہیں اور یہ کسی بھی سیکوریٹی خطرہ کو ٹالنے کےلیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں جبکہ یہ بند شاہراہوں پر قافلہ کی حفاطت کےلیے چوکس رہتے ہیں۔

مقامی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل بناتے ہوئے حفاظتی بندشوں کو طئے کیا جاتا ہے۔

کسی بھی حملہ کی صورت میں سکریٹ سروس کی جوابی کاروائی ٹیم ہر وقت تیار رہتی ہے اور اس کے ارکان صدر کو لے جارہی گاڑی کے پیچھے متعین رہتے ہیں۔

جوابی کاروائی کرنے والی ٹیم جدید جنگی ہتھیاروں سے لیس ہوتی ہے اور حملہ کی صورت میں پوری شدت کے ساتھ صدر کی حفاظت کےلیے مشغول ہو جاتی ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:37 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.