امریکہ کے محکمہ صحت و انسانی بہبود کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کی تیاری کے دوران چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
فائزر نے اس سے قبل حکومت کو مینوفیکچرنگ سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ جس کے بعد امریکہ کا محکمہ صحت ویکسین کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہا ہے۔
امریکی سکریٹری برائے صحت اور انسانی خدمات ایلیکس آذر نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا 'امریکی حکام فائزر انکارپوریشن کے ساتھ مل کر اس کی کورونا ویکسین کی پیداواری صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ موثر بنانے میں مدد کریں گے'۔
فائزر نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا، لیکن اس کے چیف ایگزیکٹو البرٹ بورلہ نے اس ہفتے کے شروع میں میڈیا کو بتایا تھا کہ کمپنی امریکی حکومت سے مطالبہ کررہی ہے کہ وہ سپلائی سے متعلق کچھ امور اور پیداوار ایکٹ کا استعمال کرے'۔
عہدیداروں نے یہ واضح نہیں کیا کہ مینوفیکچرنگ کے مخصوص چیلنجز کیا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ دوسرے ادویہ فروخت کنندہ کے ساتھ اپنے کام کی بنیاد پر ویکسین بنانے کے لئے درکار مینوفیکچرنگ مواد اور سازو سامان سے بہت واقف ہیں۔
آذر نے کہا 'ہمیں حال ہی میں ان کی طرف سے مختلف چیلنجز کے بارے میں انھیں آگاہ کیا گیا ہے کہ ویکسین کی تیاری میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی میکانزم کے ذریعہ ہم ان کو پوری طرح سے مدد فراہم کریں گے تاکہ وہ امریکی عوام کے لیے جلد دستاب ہوسکے'۔