امریکہ میں ابھی تک انتخابات کا عمل جاری ہے اور فی الحال حتمی طو پر کسی کے لیے بھی صدر منتخب ہونے کی پیشین گوئی کرنا قبل از وقت ہو گی۔ تاہم ڈیموکریٹ اور ریپبلیکن دونوں پاٹیوں کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے سے قبل ٹوئٹ کر لوگوں کی توجہ مرکوز کی ہے۔
ڈیموکریٹ کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ ' میں فخر کرتا ہوں کہ میں ڈیموکریٹ کی نمائندگی کرتا ہوں، لیکن میں امریکہ کے صدر کے طور پر حکومت کروں گا۔ صدر بننے پر میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکن دونوں کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔ میں جتنی سخت محنت اپنے حامیوں کے لیے کروں گا اسی طرح ان لوگوں کے لئے بھی جنہوں نے میری حمایت نہیں کی، کیونکہ یہ صدر کا کام ہے'۔
ڈیموکریٹ کی نائب صدارتی امیدوار کمالا ہیرس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ' اگر آپ نے پہلے ہی ووٹ کر دیا ہے تو اس کے لیے شکریہ، لیکن میں اب بھی آپ کا تعاون چاہتی ہوں'۔
ریپبلیکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'آپ سبھی حامیوں کا تہ دل سے شکریہ کہ آپ یہاں شروع سے ہی موجود ہیں اور میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا'۔
ریپبلیکن کے نائب صدارتی امیدوار مائک پینس نے لکھا کہ 'آپ کے شاندار استقبال کا میں بہت زیادہ شکر گزار ہوں'۔