ETV Bharat / international

گیارہ ستمبر تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 11 ستمبر کو ہوئے حملے کی 20 ویں برسی سے قبل افغانستان سے امریکی فوجیوں کو واپس بلا لیا جائے گا

Joe Biden
Joe Biden
author img

By

Published : Apr 15, 2021, 10:10 AM IST

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے 11 ستمبر تک افغانستان سے سبھی امریکی فوجیوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ’’ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 11 ستمبر کو ہوئے حملے کی 20 ویں برسی سے قبل افغانستان سے امریکی فوجیوں کے علاوہ ہمارے ناٹو اتحادی ممالک کے فوجیوں کو بھی واپس بلالیا جائے گا۔ لیکن ہم دہشت گردی کے خطرے سے اپنی نظر نہیں ہٹائیں گے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے اور اتحادی ممالک کے فوجیوں پر طالبان کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لئے سبھی دستیاب طریقوں کا استعمال کرے گا۔

جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ، افغانستان میں دہشت گردی کے خطرے پر مسلسل نظر رکھے گا۔ امریکہ افغانستان کے حفاظتی دستوں کو مسلسل مدد بھی مہیا کراتا رہے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں اس وقت تقریباً 2500 امریکی فوجی موجود ہیں۔ گزشتہ تقریباً 20 برسوں سے افغانستان میں امریکی فوجی موجود ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.