ETV Bharat / international

کورونا وائرس: امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت پر پابندی

امریکی سکیورٹی اہلکار میں کورونا وائرس کا پہلا کیس آنے کے بعد امریکی وزارت دفاع پنٹاگن نے فوجیوں کے لیے نیا رہنما اصول جاری کیا ہے۔

US TROOPS
امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت پر پابندی
author img

By

Published : Mar 27, 2020, 10:05 AM IST

کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے دنیا بھر میں امریکی عسکری اہل کاروں کی نقل و حرکت کو دو ماہ کے لیے روک دیا ہے۔

اس میں شورش زدہ علاقوں میں فوجیوں کا بھیجا جانا اور ان کی وطن واپسی کا عمل شامل ہے۔ اس فیصلے کا مقصد کورونا کی وبا پر قابو پانے کی کوشش ہے۔

US TROOPS
امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت پر پابندی

امریکی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ وزیر دفاع مارک ایسپر نے بیرون ملک پینٹاگان کے تمام شہری اور عسکری ملازمین اور اہل کاروں کی نقل و حرکت کو 60 روز کے لیے روک دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ فیصلے میں مذکورہ ملازمین کے اہل خانہ بھی شامل ہیں جو ان کے ساتھ بیرون ملک رہ رہے ہیں۔

فیصلے کا اطلاق بیرون ملک تعینات امریکی مسلح افواج کے تقریبا 9 لاکھ اہل کاروں پر ہو گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر اثرانداز نہیں ہوگا۔مذکورہ انخلا کا عمل افغان طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے 135 روز بعد مکمل ہونا ہے۔

امریکی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق اس کے اہل کاروں میں کورونا وائرس کا پہلا کیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ شخص امریکی میرینز کے شعبے میں کام کرتا ہے۔ وہ آخری مرتبہ 13 مارچ کو ڈیوٹی پر آیا تھا۔ متاثرہ اہل کار اپنے گھر کے اندر قرنطینہ میں رہے گا اور متعلقہ حکام اس کی حالت کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

امریکی وزارت دفاع کے مطابق 227 سکیورٹی اہل کار کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اس دوران وائرس کے سبب ایک کنٹریکٹر بھی فوت ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.