نیویارک پولیس نے بتایا کہ ڈین سینٹ این کراؤن ہائٹس کے نزدیک یوٹیکا ایوے میں واقع سوشل کلب 'ٹرپل اے ایکسز میں صبح تقریباً سات بجے گولی باری کے واقعہ کی اطلاع ملی۔
اس سے پہلے کے پولیس جائے واردات پر پہنچتی چار لوگوں کی موت ہوچکی تھی اور تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔
انہوں نےبتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
اس معاملے میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے اور فوری طور سے معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ میں کتنے لوگ ملوث تھے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے اور گولی باری سے متعلق اطلاعات حاصل کرنے کے لیے کئی عینی شاہدین سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔