امریکی محکمہ خارجہ نے ایک سیکورٹی الرٹ جاری کیا ہے جس میں امریکی شہریوں کو افریقی ملک ایتھوپیا میں سیکورٹی کے غیر مستحکم ماحول کے درمیان جلد از جلد ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ نے جمعہ کو جاری کردہ ایک ایڈوائزری میں کہا کہ ’’ایتھوپیا میں سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہے۔ ہم ایتھوپیا میں رہنے والے امریکی شہریوں کو جلد از جلد ملک چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ محکمہ خارجہ ملک چھوڑنے کے خواہشمند افراد کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور انہیں مزید معلومات کے لیے ایتھوپیا میں امریکی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: ایتھوپیائی مہاجرین کی درد بھری داستان
واضح رہے کہ باغیوں نے 31 اکتوبر کو دارالحکومت ادیس ابابا کے شمال میں واقع شہر کومبولچا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور وہ جنوب کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
(یو این آئی)