ETV Bharat / international

امریکہ کی شام میں جنگ بندی نافذ کرنے کی اپیل

شام کے شمالی شہر عفرین میں منگل کو ایک تیل ٹینکر میں ہونے والے دھماکے میں 11 بچوں سمیت 40 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

US calls for ceasefire in Syria
امریکہ کی شام میں جنگ بندی نافذ کرنے کی اپیل
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 2:14 PM IST

امریکہ نے شام میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملک میں ہر طرف سے جنگ بندی نافذ کرنے کی اپیل کی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ شام میں ہر طرف سے جنگ بندی لاگو کرنے کی اپیل کرتا ہے۔

شام کے شمالی شہر عفرین میں منگل کو ایک تیل ٹینکر میں ہونے والے دھماکے میں 11 بچوں سمیت 40 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس دھماکے میں مارے جانے والوں میں چھ ترک حمایت یافتہ جنگجو بھی تھے. شام میں ترکی اپنے اتحادی شامی باغیوں کے ساتھ مل کر پي كےكے سے متعلق کرد جنگجوؤں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔

اس کے تحت ترکی نے شام میں کئی مہم بھی چلا رکھی ہے۔ قابل غور ہے کہ مارچ 2018 میں ترکی اوراس کے اتحادی شامی باغیوں نے عفرین کو كرد جنگجوؤں کے قبضہ سے چھڑا لیا تھا۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق شمالی شام میں ترکی کے کنٹرول والے علاقوں میں نظم و نسق کافی خراب ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.