بھارت میں امریکی سفیر کینتھ جسٹر نے 88 ویں یوم فضائیہ پر بھارتی فضائیہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
جسٹر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'امریکہ اور بھارت کے درمیان دفاعی تعاون بہتر اور دوستانہ تعلقات کا سنگ بنیاد ہے، کیونکہ ہم آزاد قواعد پر مبنی بھارت -پیسیفک خطے کو محفوظ بنانے کے لئے مل کر کام کریں گے'۔
صدر رام ناتھ کووند، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ایئر فورس ڈے 2020 کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے'۔
واضح رہے کہ آئی اے ایف کا قیام آٹھ اکتوبر 1932 کو غیر منقسم بھارت میں کیا گیا تھا جو نوآبادیاتی حکمرانی کے تحت تھا۔
دوسری جنگ عظیم کے دوران اس کی شراکت کے لئے اسے کنگ جارج ششم نے پریفکس رائلٹی دیا تھا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو یوم فضائیہ کے موقع پر بھارتیہ فضائیہ کے سبھی بہادر جنگجوؤں کو مبارکباد دی۔
انھوں نے کہا کہ 'یہ نہ صرف ملک کی فضائی حدود کو محفوظ رکھتے ہیں بلکہ آفات کے وقت انسانیت کی خدمت میں بھی صف اول کا کردار ادا کرتے ہیں'۔