حکام نے ریاستہائے متحدہ کے مشرقی ساحل پر برفانی طوفان Blizzard of the east coast of the United States کی وجہ سے جمعہ اور ہفتے کے آخر میں 5000 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
ویب سائٹ فلائٹ اوئر ڈاٹ کام نے یہ اطلاع دی۔
ویب سائٹ نے جمعہ کی شام کو کہا کہ ’’ہفتے کے لیے کل 3,109، اور اتوار کے لیے 600 اور جمعہ کو تقریباً 1,300 پروازیں، امریکہ کے اندر یا باہر منسوخ کی جا رہی ہیں۔"
نیویارک کے جے ایف کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ JFK International Airport in New York پر ملک کیلئے 700 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جو سب سے زیادہ ہیں۔ نیویارک کے دو دیگر ہوائی اڈوں لاگارڈیا اورنیوارک نے 500 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دیں۔ بوسٹن کے لوگن بین الاقوامی ہوائی اڈے نے تقریباً 600 پروازوں کی منسوخی کی اطلاع دی ہے۔
'کینن' نامی سرمائی موسم میں برفانی طوفان کے مشرقی ساحل کے کچھ حصوں سے شدید برف باری اور تیز ہواؤں کے ٹکرانے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Flight Cancellation at Srinagar International Airport :چار روز کے دوران 92 پروازیں منسوخ،69 نے بھری اڑان
مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ نیو یارک سٹی میٹروپولیٹن ایریا سمیت مشرقی ساحل کے کچھ علاقوں میں چھ انچ تک برف پڑ سکتی ہے۔
یو این آئی