امریکی ریاست ونسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق کی گئی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق 18 نومبر کو ٹرمپ کی ٹیم نے ونسکونسن کے دو سب سے بڑے حلقے ملووکی اور ڈین میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست کی تھی ۔ یہاں جو بائیڈن نے تقریبا 20،000 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
رپورٹ کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں نہ صرف ملووکی اور ڈین میں جو بائیڈن کی فتوحات کی تصدیق ہوئی بلکہ ونسکونسن میں انہوں نے مزید 87 ووٹ حاصل کئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 نومبر کے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی فتح کو اب بھی پوری طرح قبول نہیں کیا ہے۔ ان کی ٹیم نے متعدد ریاستوں میں بھی انتخابی دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کردیا ہے۔