امریکی حکومت افغانستان سے اپنی فوجوں کے انخلاء کی تکمیل کے بعد باقی امریکیوں کو بھی نکالنے سے پہلے فضائی اور زمینی راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے سیاسی امور وکٹوریہ نولینڈ نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
انہوں نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا ’’افغانستان میں رہ جانے والے امریکیوں کے انخلا کا عمل شروع کرنے سے پہلے ہمیں سب سے پہلے فضائی اور زمینی راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ ہم اس سمت میں کام کر رہے ہیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ، افغانستان میں انسانی امداد جاری رکھے گا: امریکی وزیرخارجہ
افغانستان سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کے بعد امریکی محکمہ خارجہ اور وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ 100 سے 200 امریکی شہری اب بھی اس ایشیائی ملک میں باقی رہ گئے ہیں۔
(یو این آئی)