وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے اپنی ٹوئٹ پر ایک بیان جاری کرکے یہ بات کہی۔
عیسائی پادری وانگ یی کو چین میں مذہبی آزادی کی حمایت اور اس کی وکالت کرنے کے معاملے میں نو برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

چین، عیسائی پادری وانگ یی کو جلد رہا کرے : امریکہ
واشنگٹن، یکم جنوری (اسپوتنك) امریکہ نے چین کی جیل میں بند عیسائی پادری وانگ یی کو جلد از جلد رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے منگل کے روز ایک بیان جاری کرکے یہ بات کہی۔
عیسائی پادری وانگ یی کو چین میں مذہبی آزادی کی حمایت اور اس کی وکالت کرنے کے معاملے میں نو برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
محترمہ اورٹاگس نے کہا کہ ’’ہمیں یہ جان کر حیرانی ہوئی ہے کہ چینگڈو میں ارلی رین كنویٹ چرچ کے پادری وانگ یی کو چین میں مذہبی آزادی کی پرامن طور پر حمایت کرنے کے معاملے میں خفیہ طور پر ان پر مقدمہ چلا کر انہیں نو برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ہم ان کی بلا شرط جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں‘‘۔
بیان کے مطابق پادری وانگ یی کو چینگڈو کے چرچ پر کارروائی کے تحت نو دسمبر 2018 کو ان کے گروپ کے دیگر ارکان کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ’’یہ بیجنگ کی چینی عیسائیوں اور دیگر مذہبی گروپوں کے لوگوں کے تئیں جابرانہ پالیسی کی ایک مثال ہے‘‘۔
امریکہ نے چین سے آئین کے تحت سبھی شہریوں کے لئے مذہبی آزادی کی حوصلہ افزائی کرنے اور بین الاقوامی وعدوں پر عمل کرنے کی اپیل کی۔
اسپوتنك۔ این یو۔