ETV Bharat / international

امریکہ اور فرانس نے ناگورنو قرہباخ جنگ بندی میں روس کے کردار کو تسلیم کیا

آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین جنگ بندی کے معاہدے سے متعلق امریکہ اور فرانس نے رضا مندی کا اظہار کیا، تاہم دونوں ممالک اب بھی اس جنگ بندی کے معاہدے میں مزید شفافیت کے خواہاں ہیں۔

author img

By

Published : Nov 17, 2020, 3:07 PM IST

sdf
sdf

امریکہ اور فرانس نے ناگورنو قرہباخ میں آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جنگ بندی کے لیے روس کے کردار کو تسلیم کر لیا ہے، تاہم وہ اس معاہدے کے خد وخال میں مکمل شفافیت کے خواہاں ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ 'ہم روس کی جانب سے تقریباً ایک ہفتے کی جنگ بندی کے لیے کیے گئے کاموں کی شناخت کر رہے ہیں، لیکن ابھی بھی بہت سے سوالات ہیں۔ معاہدے کے پیرامیٹر کے سلسلے میں روس سے شفافیت کی ضرورت ہے اور جس میں ترکی کا کردار شامل ہے'۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ثالثی سے ناگورنو قرہباخ کے متنازعہ خطے میں کئی ہفتوں کی جنگ کے بعد آذربائیجان کے صدر الہام علیئف اور آرمینیائی وزیر اعظم نکولس پشینیم نے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے۔

افسر نے کہا کہ امریکہ اور فرانس او ایس سی منسک گروپ روس کے ساتھ جنگ کا حل کروانے میں اپنے کردار کے تئیں پابند عہد ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.