یونی سیف نے ہفتے کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ہینڈ سینیٹائزر ،صابن ،پانی کی سپلائی اور نجی تحفظ کی اشیا کے ساتھ ساتھ ماسک،گاؤن،دستانے،فیس شیلڈ اور چشمے وغیرہ کا مقامی سطح پر پروڈکشن ،خرید اور تقسیم کی جارہی ہے۔
بازار کی حالت خراب ہونے اور دیگر رکاوٹوں کے باوجود یونی سیف آنے والے ہفتے اور مہینوں میں لاطینی امریکہ اور کیربیائی ممالک میں تقسیم ہونے والی 52ٹن اہم اشیا کی سپلائی کا منصوبہ بنا رہا ہے،جن میں 220,000 ماسک ،سر سے پیر تک ڈھکنے والے 50,000 سوٹ،32,400 ڈسپوزیبل فیس شیلڈ اور1,500 چشمے شامل ہیں۔