ETV Bharat / international

'کووڈ 19، رمضان کی معنویت کو کم نہیں کر سکتا' - unicef executive director congratulate for ramdan

یونیسیف کی ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر ہینریٹا فار نے ایک پریس بیان جاری کر کے ماہ رمضان کی مبارک باد پیش کی۔

یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر
یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر
author img

By

Published : Apr 25, 2020, 10:59 PM IST

انہوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ اس سال کووڈ-19 کے عالمی چیلنج کا آپ اپنی عبادات اور دعا میں خیال رکھیں گے۔ لیکن یہ عالمی بحران رمضان کی معنویت اور جوش کو کم نہیں کر سکتا۔

اس مبارک مہینے کی روح و برکتوں سے آپ کا دل اور گھر چمکتے رہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ کئی جگہ لاک ڈاؤن جاری ہے۔ ایسے واقت میں زیادہ تر ممالک نے اپنے یہاں کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر پر رہ کر افطار اور عبادت کریں۔ وہ لوگوں سے دوری بنا کر رکھیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 28 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں تقریبا دو لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے سات لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 24 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 779 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا 5210 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.