مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے کیے گئے حملے میں 35 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈجارك نے ایک بیان میں کہا کہ ’سکریٹری جنرل نے واقعہ کا شکار ہونے والے مقتولین کے خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کی ہے‘۔
گوٹریس نے برکینا فاسو کی حکومت اور لوگوں کے ساتھ اقوام متحدہ کی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی اور تشدد سے لڑنے کے لیے برکینا فاسو اور علاقے کے دیگر ممالک کو اقوام متحدہ کی مسلسل حمایت دینے کی بات دہرائی۔