اس دوران لفٹوں میں ایک وقت میں صرف دو لوگوں کو جانے کی اجازت ہو گی اور اس کے علاوہ سبھی افراد کے لیے ماسک لازمی ہوگا۔
چونکہ نیو یارک سٹی میں انتظامیہ پیر سے دوبارہ کام کاج بحال کرنے کے لیے پہلے مرحلے کا آغاز کر رہی ہے، اقوام متحدہ بھی تین مراحل میں معمول پر آنے کی تیاری کر رہا ہے۔
امریکی شہر نیویارک میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 11 ہزار 278 معاملات سامنے آئے ہیں اور 21 ہزار 323 کی موت ہو چکی ہے۔
اس ریکارڈ کو دیکھا جائے تو امریکہ میں نیو یارک کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کے دفاتر کو کھولنے کے پہلے مرحلے میں ہیڈ کوارٹر کمپلیکس میں ایک دن میں 400 افراد کو آنے کی اجازت ہوگی۔
محکمہ کا کہنا ہے کہ ان کاموں پر سختی سے تاکید کی جائے گی جو سائٹ پر انجام دی جانی چاہئیں اور بہت سے اہم کام دور سے ہوتے رہیں گے۔