ETV Bharat / international

کورونا کے خلاف جاری جنگ میں عدم تعاون باعث تشویش

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹریس نے کہا کہ کورونا کے خلاف جاری جنگ میں ایک ساتھ تمام ممالک کومتحد ہوکر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے تبھی اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انتونیو گٹیرس کا کورونا پر عالمی سطح پر تعاون نہ ہونے پر تنقید

author img

By

Published : Jun 24, 2020, 9:30 AM IST

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کووڈ 19 وبائی امراض سے نمٹنے میں بین الاقوامی رابطوں کی مکمل کمی پر تنقید کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ متعدد ممالک کی حکومت کی پالیسی کورونا وائرس کو شکست نہیں دے گی۔

انتونیو گٹیرس کا کورونا پر عالمی سطح پر تعاون نہ ہونے پر تنقید
انتونیو گٹیرس کا کورونا پر عالمی سطح پر تعاون نہ ہونے پر تنقید

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے ایسوسی ایٹ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ ملکوں کو یہ سمجھایا جائے کہ وہ آئسولیش میں ساتھ کام کرکے وہ ایسی صورتحال پیدا کررہے ہیں جو قابو سے باہر ہو رہا ہے اور یہ عالمی سطح پر ہم آہنگی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ' کووڈ ۔19 چین میں شروع ہوا ، یورپ ، پھر شمالی امریکہ اور اب جنوبی امریکہ، افریقہ اور بھارت میں پھیل گیا ہے۔ کچھ لوگ دنیا میں کورونا سے مزید کہرام پھیلنے کی بات کر رہے ہیں اور پھر بھی کووڈ سے نمٹنے کے لیے ممالک کے مابین ہم آہنگی کا مکمل فقدان ہے۔'

گٹریس نے کہا کہ' اس حقیقت کو اپنانا ضروری ہے کہ تمام ممالک کو کورونا کے خلاف جاری جنگ میں ایک ساتھ متحد ہونا پڑے گا، اپنی صلاحیتوں کو اکٹھا کریں ، نہ صرف مربوط طریقے سے وبائی مرض سے لڑنے میں بلکہ علاج ، جانچ کے طریقہ کار ، ویکسین بلکہ ہر طرح سے تاکہ ہم وبائی مرض کو شکست دے سکے۔'

واضح رہے کہ کوروناوائرس کے پھیلنے کے بعد سے ہی گٹریس بین الاقوامی اقدام کو متحرک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ یہ وبا ان کی توجہ سے نمٹا جاسکے جو ان کے بقول دوسری جنگ عظیم دوئم کے بعد سب سے بڑا بین الاقوامی چیلینج ہے۔ انہوں نے کووڈ ۔19 سے نمٹنے کے لیے 23 مارچ کو تمام تنازعات کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا لیکن اس کا ردعمل بہت ہی محدود رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.