ETV Bharat / international

امریکہ: کلب میں فائرنگ، دو کی موت - ٹکساس کے ایک کلب میں فائرنگ

کلب میں میوزک پروگرام چل رہا تھا۔ اسی دوران ایک گروپ یا لوگوں کے مابین تنازعہ بڑھ گیا اور ایک شخص نے بندوق نکال کر فائرنگ شروع کردی۔

امریکہ: کلب میں فائرنگ، دو کی موت
امریکہ: کلب میں فائرنگ، دو کی موت
author img

By

Published : Jan 20, 2020, 8:42 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 6:47 PM IST

امریکہ کے ٹکساس صوبے میں سین انٹونیو شہرکے ایک کلب میں اتوار کی رات فائرنگ کے واقعہ میں دو لوگوں کی موت اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

سین انٹونیو کے پولیس سربراہ ولیم میک مینوس نے بتایا کہ تقریباَ آٹھ بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ کلب میں فائرنگ کی گئی ہے۔ کلب میں میوزک پروگرام چل رہا تھا۔ اسی دوران ایک گروپ یا لوگوں کے مابین تنازعہ بڑھ گیا اور ایک شخص نے بندوق نکال کر فائرنگ شروع کردی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پتہ نہیں چل سکا کہ حملہ آور کسی خاص شخص کو نشانہ بنا رہا تھا یا صرف اندھا دھند فائرنگ کررہا تھا۔ اس دوران سات لوگوں کو گولی لگی جن میں سے دو کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

میک مینوس نے کہاکہ تمام خبریں ابتدائی اور تبدیل ہونے والی تھیں کیونکہ تفتیش ابھی جاری ہے۔ انہوں نے یہ تصدیق بھی کی کہ پولیس ایک مشتبہ کو تلاش کررہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 6:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.