ETV Bharat / international

نیو یارک میں چاقو حملہ، دو افراد ہلاک، دو زخمی - امریکہ کے میٹرو ٹرین کے سب ویز میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے

امریکہ کے سب سے بڑا شہر نیو یارک میں میٹرو ٹرین کے سب ویز میں ہوئے چاقو حملے میں دو افراد ہلاک اور دو کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ حملے کے بعد شہریوں کی حفاظت کے لیے میٹرو ٹرین کے سب ویز میں 500 اضافی پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

two killed and two injured in new york stabbing attacks
نیو یارک میں چاقو سے حملے، دو افراد ہلاک، دو زخمی
author img

By

Published : Feb 14, 2021, 7:55 PM IST

امریکہ کے شہر نیویارک میں میٹرو ٹرین کے سب ویز میں چاقو سے تین بار حملے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چند گھنٹوں کے اندر ایک ہی میٹرو ٹرین کے سب ویز میں کیے گئے یہ حملے ایک ہی شخص کی طرف سے کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق، مشتبہ شخص کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور تفتیش کے لیے میٹرو کے سیکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

two killed and two injured in new york stabbing attacks
شہریوں کی حفاظت کے لیے میٹرو ٹرین کے سب ویز میں 500 اضافی پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کا تاریخی لمحہ، سینیٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم

حکام نے کہا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے میٹرو ٹرین کے سب ویز میں زمین کے اوپر اور نیچے دونوں جگہوں پر 500 اضافی پولیس فورس کو فوری طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

دی نیو یارک ٹائمز کے مطابق، نومبر سنہ 2019 سے سنہ 2020 تک سب ویز میں متعدد بار سنگین حملے، جنسی زیادتی، قتل و غارت گری اور لوٹ کی وارداتیں ہوئی ہیں۔

سخت سیکیورٹی اور کورونا وائرس کے باوجود امریکہ کے میٹرو ٹرین کے سب ویز میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.