ETV Bharat / international

ٹویٹر، کورونا ویکسین سے متعلق گمراہ کن پوسٹ پر لیبل لگائے گا - COVID-19 vaccines

امریکی مائکروبلاگنگ اور سوشل نیٹ ورکنگ کمپنی ٹویٹر منگل سے کورونا وائرس سے متعلق ویکسین کے بارے میں وہم پیدا کرنے والی پوسٹ کی شناخت کرکے ان پر ’لیبل ‘ لگائے گی۔

file
file
author img

By

Published : Mar 2, 2021, 10:52 PM IST

کمپنی نے ایک بیان میں کہا ، " کووڈ 19 ٹیکوں کی تقسیم میں اضافہ ہونے کے سبب لوگ اس پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کہ نیا کیاہورہا ہےاورتازہ ترین سرکاری عوامی صحت کی معلومات حاصل کرنے کے لئے ٹویٹر پر جاتے رہتے ہیں۔ دسمبر میں ہم نے کووڈ-19 سے وابستہ عوامی بات چیت کے تحفظ سے متعلق اپنے کام کے بارے میں اپڈیٹ شیئر کئے۔ "

بیان میں کہا گیا ہے ، "ٹویٹر سے کووڈ ۔19 کے بارے میں سب سے زیادہ نقصان دہ گمراہ کن معلومات ہٹانے کی ہماری جاری کوششوں کے تحت آج سے ہم نے ان ٹویٹس پر لیبل لگانا شروع کردیں گےجن میں کورونا ویکسین کے بارے میں گمراہ کن معلومات ہوسکتی ہیں۔"

کمپنی نے بتایاکہ کووڈ 19 رہنمائی کے آغاز کے بعد سے، اس نے 8،400 سے زیادہ ٹویٹس کو ہٹا دیا ہے اور دنیا بھر میں 1.15 کروڑ اکاؤنٹس کو چیلنج کیا ہے۔

کمپنی نے کہا ، "ہم ایک اسٹرائک سسٹم بھی شروع کررہے ہیں، جو یہ طے کرے گا کہ کس حالات میں آگے کی کارروائی ضروری ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اسٹرائک سسٹم ہماری پالیسیوں پر عوام کو آگاہ کرنے میں مددکرے گا اور ٹویٹر پر ممکنہ طور پر نقصان دہ اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو کم کرے گا۔ ”

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.