امریکی ارکان پارلیمان نے ٹوئیٹر کے چیف ایگزیکٹیو افسر(سی ای او ) جیک ڈورسی سے امریکہ کی اہم شخصیات کے ٹوئیٹر اکاؤنٹس ہیک ہونے کے واقعہ کی تفصیلات فراہم کرنے کوکہاہے۔
سینیٹرروجر ویکر نے لکھا ہے کہ 'ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے اثرات اور ٹوئیٹر کی داخلی خامیوں کی وجہ سے اسے روکنے میں ناکامی کے معاملے پر روشنی ڈالنا ضروری ہے'۔
واضح رہے کہ امریکہ کے صدر کے عہدے کی دوڑ میں شامل جوبائڈن، امریکہ کے سابق صدر بارک اوبامہ، مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس سمیت امریکہ کے کئی بڑے کاروباریوں اور رہنماؤں کے ٹوئیٹر اکاؤنٹس جمعرات کو ہیک کرلیے گئے تھے۔
اس اکاؤنٹس سے مبینہ طورپر کرپٹوکرنسی میں عطیہ دینے کو کہا گیا تھا۔
ٹوئیٹر نے کہاکہ اس معاملے کی جانچ ہورہی ہے اور اس سے متعلق معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔