اس سے قبل کئی دیگر ممالک نے کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے امریکی جہاز کو اپنے علاقے میں جگہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔
جہاز پر موجود لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے ڈر سے تائیوان، جاپان، گوام، تھائی لینڈ اور فلپائن نے اپنی بندرگاہ پر جہاز کو کھڑا کرنے سے انکار دیا تھا جس کی وجہ سے یہ جہاز تقریبادو ہفتے تک سمندر میں گھومتا رہا۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا' کارنیول کروز جہاز ویسٹرڈم کو اپنی بندرگاہ میں جگہ دینے کے لئے خوبصورت ملک کمبوڈیا کا شکریہ۔ امریکہ آپ کی انسانیت کو یاد'۔
جہاز کمپنی هولینڈ امریکہ لائن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جہاز پر تقریبا 2257 افراد سوار ہیں اور کوئی بھی مسافر كورونا وائرس سے متاثر نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: کرناٹک: شاہین اسکول کی خواتین کی ضمانت منظور
واضح ر ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے قہر سے اب تک تقریبا 1500 لوگوں کی جانیں تلف ہو چکی ہیں اور تقریبا 51،986 لوگ اس وائرس کی زد میں آ گئے ہیں۔کورونا وائرس سے جاپان اور بھارت سمیت 25 سے زائد ممالک میں اب تک پھیل چکا ہے۔