ETV Bharat / international

ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں ٹرمپ مصروف کار - ٹرمپ مصروف کار

ٹرمپ آئندہ کئی دنوں تک الٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر سے کام کاج سنبھالیں گے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کے اطلاع دی ہے کہ وہ اورخاتون اول صحت یاب ہورہے ہیں۔

trump taken to walter reed medical center and will be hospitalized
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 10:52 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ والٹر ریڈ ملٹری میڈیکل سنٹر پہنچ گئے ہیں اور وہ آئندہ کئی روز وہیں سے سرکاری کام کاج سنبھالیں گے۔

مقامی ٹیلی ویژن چینلز پر نشر ہونے والی تصاویر میں نظر آرہا ہے کہ ٹرمپ پیدل جا رہے ہیں اور میرین وین میں سوار ہونے سے قبل ہاتھ ہلاکر نامہ نگاروں کی مبارکباد قبول کررہے ہیں۔

ویڈیو

قبل ازیں وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو بتایا تھا کہ ٹرمپ میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی علامات پائی گئی ہیں، لیکن ان کی طبیعت مستحکم ہے اور نومبر میں ہونے والے انتخابات کے لئے اپنا کام جاری رکھیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ 'میں، بھرپور حمایت کرنے پر ہر کسی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں والٹر ریڈ اسپتال جا رہا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں ٹھیک ہو رہا ہوں لیکن ہم مکمل طور پر تمام چیزوں کو یقینی بنانے کے لیے اسپتال میں منتقل ہو رہے ہیں۔ خاتون اول بہتر ہو رہی ہیں۔'

trump taken to walter reed medical center and will be hospitalized
بہ شکریہ ٹوئٹر

واضح رہے کہ اس سے پہلے جمعہ کو انفیکشن ہونے کے بعد ٹرمپ کو 'تھکاوٹ' ہونے کی اطلاع ملی تھی۔

وہائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر سین کونلی نے ایک سرکاری نوٹ میں کہا تھا کہ 'جمعہ کی سہ پہر تک صدر تھکاوٹ کا شکار ہیں لیکن اچھے جذبات میں ہیں۔ ماہرین کی ایک ٹیم ان کی جانچ کر رہی ہے۔'

کونلی کے مطابق ٹرمپ کو احتیاطی اقدام کے طور پر ریجنرون کے پولی کلونل اینٹی باڈی کاکٹیل کی 8 گرام خوراک دی گئی تھی۔

ٹرمپ آئندہ کئی دنوں الٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر سے کام کاج سنبھالیں گے

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'خاتون اول کو ہلکی کھانسی اور سر درد تھا اور باقی کنبہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا تھا اور اس نے وائرس کے لئے منفی تجربہ کیا تھا۔'

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک تین کروڑ 44 لاکھ79 ہزار 555 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10 لاکھ 27 ہزار 653 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

وہیں بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 81،484 نئے کیسز آنے کے بعد اس وبا سے متاثرہونے والوں کی مجموعی تعداد 63،94،069 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78،877 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور جس کی وجہ سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 53،52،078 ہو گئی ہے ۔ متاثرین کے نسبتاً صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے ایکٹو کیسز کی تعداد 1512 بڑھ کر 9،42،217 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.