ETV Bharat / international

ٹرمپ نے ایگزیکٹیو آرڈرپردستخط کیے - امریکہ کی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی یادگاروں اور مجسموں کو نقصان پہنچانے والوں کو جیل جانا پڑے گا۔

ٹرمپ نے ایگزیکٹیو آرڈرپردستخط کیے
ٹرمپ نے ایگزیکٹیو آرڈرپردستخط کیے
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 7:22 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے یادگاروں اور مجسموں کے تحفظ کے لئے ایک ایگزیکٹیوآرڈرپر دستخط کیے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جن لوگوں نے احتجاج کے دوران یادگاروں کو نقصان پہنچایا ہے انھیں جیل جانا پڑے گا۔ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ٹویٹر پر لکھا’’مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ امریکی یادگاروں اور مجسموں کی حفاظت کرنے والے ایک بہت ہی مضبوط ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کروں۔ ہمارے عظیم ملک کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو جیل کی سزا بھگتنا پڑے گی۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی جس میں امریکہ میں تاریخی شخصیات کی یادگاریں تباہ کردی گئی تھیں، جس کے نتیجے میں ٹرمپ کو ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کرنے پر مجبور کیا گیا۔

درحقیقت امریکہ کے شہر مینیوپولس میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس حراست میں موت ہوگئی تھی ان کی موت کا ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں کافی ناراضگی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک سفید فام پولیس اہلکار جارج فلائیڈ نامی غیرمسلح سیاہ فام آدمی کی گردن پر گھٹنے ٹیکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے چند منٹ بعد 46 سالہ جارج فلائیڈ موت ہوگئی تھی۔

جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد امریکہ ، برطانیہ ، ڈنمارک ، جرمنی ، فرانس ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں پولیس کی بربریت اور معاشرتی ناانصافی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.