میڈيا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انھیں کم جونگ ان نے جمعرات کے روز تین صفحات پر مشتمل خوبصورت خط بھیجا ہے جس میں انھوں نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی مشقوں کو لے کر اعتراض کیا ہے۔
ٹرمپ نے اس دوران امید ظاہر کی کہ مسٹر کم ان کے ساتھ ایک اور مذاکرات کریں گے۔
تاہم،یہ ملاقات کب اور کہاں ہو گی اس پر انہوں نے کوئی اطلاع نہیں دی۔
دراصل ٹرمپ اور کم کے درمیان اس سال فروری میں جوہری تخفیف اسلحہ کے حوالے سے ویت نام میں ہونے والی میٹنگ میں کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا تھا، جس کے بعد سے تاحال دونوں کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔