ETV Bharat / international

'امریکہ میں کورونا وائرس بدتر ہوجائے گا' - ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنی پہلی پریس بریفننگ

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں 30 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 141000 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔

' امریکہ میں کورونا وائرس شاید بہتر ہونے سے پہلے ہی بدتر ہوجائے گا'

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 9:48 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز پورے ملک میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کی سنگین پیش گوئی کی ہے اور کہاہے کہ شاید بدقسمتی سے بہتری سے پہلے مہلک بیماری سے حالت بدتر ہوجائے گی۔

تین ماہ کے وقفے کے بعد ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنی پہلی پریس بریفننگ میں کہا کہ' ممکنہ طور پر بدقسمتی سے کوروناوائرس کے بہتر ہونے سے پہلے ہی اس سے حالت بدتر ہوجائے گی، میں جن چیزوں کے بارے میں کہنا پسند نہیں کرتا ہوں لیکن ایسا ہی ہے۔'

کووڈ 19 سے وابستہ معاملات پر خود توجہ نہ دینے اور ماسک نہ پہننے کے کئی ہفتوں کے بعد ٹرمپ نے امریکی شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے ماسک پہنیں اور سماجی دوری پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

امریکی صدر نے ٹویٹر پر ایک تصویر میں ماسک پہنے کے ایک دن بعد کہا کہ' ہم سب سے پوچھ رہے ہیں کہ جب آپ معاشرتی طور پر دوری نہیں رکھ رہے ہیں تو تب ایک ماسک پہنے۔ چاہے آپ کو ماسک پسند ہے یا نہیں لیکن اس سے آپ خود کو کوروناوائرس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔'

واضح رہے کہ منگل کو ٹرمپ کی بریفنگ کی بحالی اس وقت ہوئی جب امریکہ میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3.8 ملین سے زائد ہوگئی۔

اس دوران ٹرمپ نے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی کمی اور کووڈ 19 ویکسین اور علاج سے متعلق پیشرفت پر بھی زور دیا جسے انہوں نے بار بار 'چین وائرس' کہا ہے۔ انہوں نے امریکی شہریوں کو ماسک پہننے کو جاری رکھنے کو کہا جب معاشرتی دوری ممکن نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.