امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ صدر ٹرمپ اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں اور نہ وہ اپنی دانش کے لحاظ سے اس بات کے لیے تیار ہیں کہ ملک کی قیادت کریں۔
پلوسی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا پھیلنے سے روکنے کا طریقہ ٹسٹنگ، ٹریسنگ اور ٹریٹمنٹ ہے۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ٹسٹ کی تعداد کم کرنے کے لیے آخر کیوں کہا گیا، جب ماہرین تجویز کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ٹسٹ کیے جائیں۔
اسپیکر پلوسی نے کہا کہ کورونا ٹاسک فورس کے اہلکاروں کو اگلے ہفتہ کمیٹی کے سامنے پیشی پر اس بارے میں جواب دینے ہوں گے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ہفتہ کی شب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جتنے زیادہ ٹسٹ کیے جائیں گے اتنے زیادہ کیسز سامنے آئیں گے، اسی لیے انہوں نے انتظامیہ سے کہا تھا کہ مہربانی کر کے ٹسٹ کرنے کا عمل ہی سست کر دیں۔